حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ کے انقلابی عوام گزشتہ شب کفن پہن کر احتجاجی جلوس میں شریک ہوئے تا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو جیسے جنایتکار اور ان کے مزدوروں کو یہ پیغام دے سکیں کہ جب تک ہمارے جسم میں جان باقی ہے انقلاب اسلامی کی حفاظت اور شہدا کے خون کی پاسداری کریں گے۔
شہر کریمہ اہل بیت حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں گزشتہ شب 11 جنوری 2026 کی شام کو ایران میں جاری دہشت گردانہ کاروائیوں اور شرپسندوں کے خلاف نیروگاہ نامی علاقے میں امامزادہ معصوم کی مزار پر جمع ہوئے اور ایران میں جاری دشمنوں کی دہشتگردانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت کی اور مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچانے کی مانگ کی۔
اس اجتماع میں لوگوں نے رہبر معظم سے اپنے وفاداری کا اعادہ کیا اور لبیک یا خامنہ ای، ھیھات منا الذلہ، حسین حسین شعار ماست، شہادت افتخار ماست، شرپسندوں پر لعنت، وطن فروش پر لعنت، منافق پر لعنت، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، ولایت فقیہ کے مخالفین پر کعنت۔۔۔ جیسے نعرے لگائے اور اس دہشت گردوں اور شرپسندوں سے اپنی بیزاری کا اظہار کیا۔
یہ احتجاجی جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا حرم کریمہ اہل بیت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا تک پہنچا جہاں لوگوں نے کفن پہنے ہوئے انقلاب و امام خمینی علیہ الرحمہ سے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔ اور ان تمام لوگوں سے اپنی داعش صفت افراد سے بیزاری کا اظہار کیا جنہوں نے گزشتہ دنوں ایران میں لوگوں کے اموال کو نذر آتش کیا اور وظیفہ شناس پولیس اہلکاروں کو شہید کیا۔









آپ کا تبصرہ